پی ٹی سی ایل:خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں شہر شہر تقریبات

پی ٹی سی ایل:خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں شہر شہر تقریبات

  

(اسلام آبا(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور اور کراچی سمیت(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔تقریبات کے ذریعے عالمی موضوع #EachforEqual یعنی ایسی دنیا جہاں مساوات ہو ممکن ہے کو فروغ دیا گیا۔پی ٹی سی ایل اکیڈمی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں کشور ناہید، معروف شاعرہ اور ماہرتعلیم، عندلیب عباس، ایم این اے اور ماہا وجاہت خان، مشہور ماہا فوٹو گرافی کی بانی جو تقریب کی نمایاں مہمان مقررین تھیں سمیت پی ٹی سی ایل خواتین کی شاندار اور متاثر کن کہانیاں پیش کی گئیں۔ تقریب میں ہونے والی گفتگو نے شرکاء کو دقیانوسی طور طریقوں سے نمٹنے، تعصب سے مقابلہ، سوچ کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ کام کی جگہ کو بہتر بنانے اور خواتین کی کامیابیوں کا جشن منانے کو شعور دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا ”پی ٹی سی ایل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر #EachforEqual کے نظریے پر عمل درآمد کے ذریعے کام کی جگہ پر تعصب کے خاتمے کیلئے تنوع کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی پر عمل پیراء ہے۔ پی ٹی سی ایل کام کی جگہ پر متوازن انضمام اور خواتین کو بااختیار بناکر صنفی مساوات کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ کیلئے بھی سنجیدہ ہے۔پی ٹی سی ایل کی شہری اور دیہی علاقوں میں رسائی کے ساتھ ہم اس پالیسی کو عملی اقدام میں بدلنے کے وسیع موقع فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا پوری طرح استعمال کرتی ہیں۔“مہمان مقررین نے اپنی کامیاب کہانیاں پیش کیں کہ کیسے وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے نبردآزما ہوئیں۔ کشور ناہید نے جدید معاشرے کی تعمیر کیلئے خواتین کے کردار اور آج کی دنیا میں انہیں درپیش مسائل پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عندلیب عباس نے اپنی ابتدائی جدوجہد اور تمام مشکلات کے خلاف کامیاب کیریئر پر تبادلہ خیال کیا۔ ماہا وجاہت خان نے تخلیقی میدان میں اپنی روداد پیش کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسے خواتین فوٹوگرافر ز اس ڈیجیٹل میڈیم میں آگے بڑھتے ہوئے کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔پی ٹی سی ایل میں خواتین کے کردار کے اعتراف اور ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کی غرض سے ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا جہاں خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنی کامیابی کی داستانوں کا تبادلہ کرسکیں۔ملک بھر میں پی ٹی سی ایل میں کام کرنے والی خواتین نے اس مہم میں شرکت کی اور اپنی کامیابیوں کی متحرک کہانیاں بیان کرتے ہوئے اس ضمن میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے انہیں دی گئی سہولت کا بھی ذکر کیا۔ کام کرنے کے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل خواتین کو ڈے کئیر، پارکنگ اور ایک ماہ میں دو دن کیلئے گھرسے کام کرنے جیسی بہت سی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔پی ٹی سی ایل قومی کمپنی ہونے کے ناطے ملک بھر میں ترقی کیلئے برابری کی بنیاد پرمساوی موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -