پولیس تشدد کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کانشتر ہسپتال میں مظاہرہ

پولیس تشدد کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کانشتر ہسپتال میں مظاہرہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) لاہور میں گزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسز کو احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا جس پر گزشتہ روز پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے نشتر ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر فاران اسلم،رانا عامر،ڈاکٹر علی وقاص،ڈاکٹر سعید چودھری کی قیادت میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکس کی بڑی تعداد آوٹ ڈور کے باہر جمع ہوئی اور ایم ٹی آئی ایکٹ اور پولیس تشدد کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی جس کے بعد ریلی کی شکل میں ڈاکٹر پیرا میڈیکس اور نرسز کی بڑی تعداد نشتر ہسپتال کے باہر پہنچ گئی اور سڑک بلاک کر دی،ملتان ادھر چلڈرن ہسپتال،ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں بھی پیرا میڈیکس اور ڈاکٹرز نے حکومت کے بزدلانہ رویے کے خلاف پر زور احتجاج کیا،اس موقع پر ڈاکٹر فاران اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت نج کاری کے اس کالے قانون کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے ڈاکٹر نرسز اور پیرا میڈیکس پر تشدد کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -