پی ایچ اے، قادرپوراں تاسہوچوک گرین بیلٹس بحال کرنیکا فیصلہ

پی ایچ اے، قادرپوراں تاسہوچوک گرین بیلٹس بحال کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے قادرپوراں تا سہو چوک گرین بیلٹس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان قمرالزمان قیصرانی نے مختلف نجی ریسٹورنٹ،ہوٹلز،پٹرول پمپس اور انڈسٹریز اور نجی ہاؤ سنگ سو سائیٹز کا دورہ کیا۔سربراہان اور نمائند گا ان سے ملاقات کی اور گرین بیلٹ بحال کے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

بارے میں مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔بحالی کے سلسلے بیلٹ پر درختوں اور گھاس کی شجرکاری کی جائے گی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ ملتان کے داخلی اور خارجی راستو ں کو خو بصورت بنائے گے۔جس کے لیئے کا وشوں کا آ غا ز کر دیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت گرین بیلٹ کو بحال کریں گے۔اس سلسلے میں معروف نجی کمپنیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔جن کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اس سلسلے میں گرین بیلٹ پر گھاس اور صفائی درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔جن میں بکائن،املتاس،ارجن،سکھ چین کے ساتھ ساتھ کھجور کے درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے گرین بیلٹس کا دورہ کیااور پرائیویٹ ملز اور ریسٹورنٹ کا دورہ کرتے ہوئے شجرکاری کے فروغ کے لیئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ہم سب کو مل کر شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔کلین اینڈ گرین مہم کو کا میاب بنانا مشن ہے۔شہر اور دیگر شاہراہوں کو مل جل کر بہتر بنایا جائے گا۔جس کے لیئے کو ششیں جاری رکھے گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی ا ور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد عامر بھی موجود تھے۔
گرین بیلٹس