پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں، نسیم صادق

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں، نسیم صادق

  

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن نسیم صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر قبائلی علاقہ ماڑی اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقہ کے مکینوں کو تعلیم و صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے خصوصی(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس بات کی پوری کوشش کی جارہی ہے کہ 70 سالوں سے جو محرومیاں ان کے حصہ میں آئی ہیں ان کا کسی حد تک ازالہ کیا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر، قمر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ اور دیگر افسران کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول ماڑی ولنڈی سیدان اور بنیادی مرکز صحت ماڑی کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ قبائلی علاقہ میں رہنے والے تمام بچوں کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور انہیں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انہیں سکولوں میں ہمہ قسمی سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔ قبائلی علاقہ کے مکینوں کو بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ یہاں کے لوگوں کے مویشیوں کی دیکھ بھال اور انہیں وبائی امراض سے بچانے کے لئے موبائل ڈسپنسریوں سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں۔ تاکہ لوگوں کے لائیوسٹاک سرمایہ جو کہ ان کی پوری زندگی کی جمع پونجی ہوتے ہیں کو صحت مند انداز میں پروان چڑھایا جاسکے۔انہوں نے کمانڈنٹ بی ایم پی راجن پور کو ہدایت کی کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہم پر لازم ہے۔ اس لیے بارڈر ملٹری پولیس کو لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ فعال کیا جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو خصوصی ہدایات کی کہ بچوں کو سکولوں میں داخلہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے باقاعدگی سے ان میں کھلونے،مٹھائی،کھیلوں کا سامان اور مناسب وظائف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ کمشنر نے وہاں پر مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی لی۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی، سیوریج کے مسائل کے حل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے وسائل درکار ہیں جس کیلئے شہری تعاون کریں. کارپوریشن اور دیگر محکموں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں. انہوں نے کہاکہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیاہے. واجبات کی وصولی سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے بارش کی پیش گوئی پر ڈویژن بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کے نام مراسلہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مارچ سے 13 مارچ تک ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت صوبہ میں تیز بارش،آندھی اورژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بارش کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کی رود کوہیوں میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔اس لیے ڈپٹی کمشنرز حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ عوام کو آگاہی دیں.انسانی جان اور املاک کو محفوظ کرنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔

نسیم صادق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -