سندھ کا وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر کمی کامطالبہ

سندھ کا وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر کمی کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پرکمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول 70روپے لیٹر ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا وفاق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ سامنے آگیا، وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومت 28روپے لیٹر پیٹرول خرید کر عوام کو 111روپے میں بیچ رہی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کی کمی کی جائے۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول مصنوعات میں 20فیصدسیزائدکمی آئی، جس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا، وفاقی حکومت عوام کو رلیف دینے سے کیوں گھبرا رہی ہے؟صوبائی وزیر نے کہا عالمی منڈی میں پیٹرو لیم مصنوعات سستا ہونے کہ بعد پاکستان میں پیٹرول 70روپے لیٹرہوناچاہیے، پیٹرول مصنوعات میں حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جبکہ دوسرے ممالک نے ریلیف دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، سپریم کورٹ نے 2013 میں تیل کی مصنوعات پر ٹیکس منسوخ کر دیے تھے اور کہا تھا کہ انہیں پارلیمان سے منظور کرایا جائے۔
سندھ مطالبہ