ہارون آباد:وائٹل گروپ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول میں یونیفارم تقسیم کرنیکی تقریب

ہارون آباد:وائٹل گروپ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول میں یونیفارم تقسیم ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)وائٹل گروپ کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے،مختلف سکولوں میں بچوں کو یونیفارم(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

تقسیم کیے گئے، محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاولنگرکے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 81ون ایل میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں گورنمنٹ پرائمری سکول اور کمیونٹی فیڈر سکول کے طلباء کو مفت یونیفارم تقسیم کی گئی۔ شعبہ تعلیم افسران و اہلکاران کے علاوہ اساتذہ، طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق اور سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ تھے۔دیگر شرکاء میں شاہد وقارا سسٹنٹ ڈائریکٹر (لٹریسی)/ فوکل پرسن وی سی ڈی، راجہ سرفراز خاں فیلڈ آفیسریو پی ای،محمد راشداے ای او،ہیڈ ٹیچر محمد عابد، فیڈر ٹیچر، طلباء، والدین اور اخباری نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ا عجازالحق نے خطاب کے دوران کہا کہ خدمتِ خلق اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہمارا نصب العین ہے اور تعلیم کے فروغ کیلئے مخیر حضرات کیساتھ مل کر ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضٰی نے کہا کہ سکولوں کے یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اورمفت یونیفارم کی تقسیم احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور ہر مسلمان پر فرض ہے اس طرح کے فلاحی کاموں کیلئے سیاسی رہنماؤں کی توجہ اور سرپرستی سے نا خواندگی اور جہالت اور غربت کے خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پرمہمانانِ خصوصی نے کمیونٹی فیڈر سکول کا دورہ بھی کیا اور فیلڈ آفیسرNCHDراجہ سرفراز کی کارکردگی کو سراہا اور فیڈر ٹیچر اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -