رحیم یارخان: 21ویں سالانہ عالمی محفل حسن قرات، سامعین کا ایمان تازہ

رحیم یارخان: 21ویں سالانہ عالمی محفل حسن قرات، سامعین کا ایمان تازہ

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوت القراء قرات کونسل کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ عالمی محفل حسن قرات کا انعقادصوت القراء قرات کونسل کے صدر قاری عبدالقدوس(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

خان اورمولانا حسین احمد خان کی زیر نگرانی اوراستاذالعلماء مولانا سراج احمد خان کی زیر سرپرستی میں کیا گیا جس کی صدارت مفتی نعمان حسین لدھیانوی نے کی،مصر،تنزانیا اورپاکستان بھر کے نامورقراء کی تلاوتیں سننے کے لئے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘ گھوٹکی‘پنوعاقل‘اوباڑو‘سکھروسندھ کے دیگر اضلاع بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے اضلاع سے قافلے شریک ہوئے۔محفل میں مدرسہ سراج العلوم کے حفاظ کرام کی دستاربندی بھی کرائی گئی، قاری المقری صلاح سلیمان آف جمہوریہ مصر،قاری المقری احمدالجوہری جمہوریہ مصر،، قاری المقری عیدی شعبان آف تنزانیا،،قاری المقری السیدمحمد علی ابومعاطی جمہوریہ مصر،قاری عبدالقدوس خان،قاری خورشید احمد خطیب وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان،جامعتہ الظہر سے قاری حسن رضا،یوکے سے حافظ عبدالباسط،قاری مفتی شہاب الدین آف کوئٹہ،قاری محمد ہاشم برشوری آف کوئٹہ،قاری ریحان اقبال،قاری محمود الحسن خان ودیگر نامورقراء نے اپنی خوبصورت آوازمیں قرآن مجیدکی تلاوت کر کے ایک نورانی ماحول پیدا کر دیا اورسامعین میں وجدانی کیفیت طاری ہوگئی،ثناء خوان مصطفی ﷺ قاری وقار عمر ڈنگراج آف نوشہرہ فیروزنے اردو پنجابی اورسندھی زبان میں حمد ونعت شان اہل بیت وصحابہ پر اپنا کلام پیش کر کے سامعین کے ایمان کو تازہ کر دیا،جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی،ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی،جے یو آئی (س) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمن،جے یو آئی کے ضلعی نائب امیر،قاری ظفر اقبال شریف ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقراء صوت القرآن قرات کونسل کی طرف سے خوبصورت پر نور باوقارقرآن کی محفل سجانے پر ہم قاری عبدالقدوس خان اورانکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ضلع رحیم یارخان میں محفل حسن قرات کی بنیاد قاری عبدالقدوس نے ڈالی انہوں نے کہا کہ ہماری بقا ء قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس طرح کی مبارک محفل کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے،محفل میں چوہدری خضر حیات،چوہدری محمد علی،قاری اظہر اقبال رحیمی،مولانا عامر فاروق عباسی،میاں مظہر نثار،قاری محمد احمد فاروقی،مولانا غلام یٰسین،قاضی جوادالرحمن،میاں دلشاداحمد،سائیں صدیق احمد،چوہدری محمد سلیم ایڈوکیٹ،رئیس اجمل سہیل چاچڑ ایڈوکیٹ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عبید الرحمن سمیت ضلع بھرکے علماء کرا م آئمہ مساجد وکاروباری حضرات سینکڑوں کی تعدادنے شرکت کی۔اختتامی دعا مولانا سراج احمد خان نے کرائی۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -