ایس ایچ اوتھانہ لیہ اشرف علی کیخلاف ہراسمنٹ کی درخواست خارج

ایس ایچ اوتھانہ لیہ اشرف علی کیخلاف ہراسمنٹ کی درخواست خارج

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایس ایچ او تھانہ لیہ اشرف علی کے خلاف ہراسمنٹ کی درخواست (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

خارج کردی ہے کیونکہ دوران سماعت فاضل عدالت کے علم آیا کہ یہ تیس لاکھ روپے رشوت لینے کا معاملہ ہے اور اس رقم میں سے دس لاکھ روپے کا پلاٹ بھی ایک کانسٹیبل نے خریدا ہے۔ جس پر عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس کی ازسرنو تفتیش کریں اور رشوت ستانی کے مرتکب اپنے ماتحت عملے کے خلاف کارروائی کریں۔ فاضل عدالت میں محمد اقبال خان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عرفان سرور اور عمران سرور جو کہ پولیس میں ملازم ہیں ان کا پٹیشنر کے گھر آنا جانا تھا ایک دن موقع پا کر انہوں نے دراز سے تین چیک چوری کرلیے جن کو منسوخ کرانے کے لیے عدالت میں کیس چل رہا ہے اب وہ پٹیشنر کے خلاف ان چیکس کی مد میں بوگس چیک کا مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او کو طلب کیا دوران بحث فریقین نے تمام حقائق سے فاضل عدالت کو آگاہ کردیا جس پر یہ رٹ خارج کر دی گئی ہے۔

خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -