راجن پور: اسسٹنٹ کمشنر کاغلہ منڈی میں آپریشن، چینی ذخیرہ کرنے پرتاجرکوجرمانہ

راجن پور: اسسٹنٹ کمشنر کاغلہ منڈی میں آپریشن، چینی ذخیرہ کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنرنے غلہ منڈی میں اچانک چھاپہ مارکر، 2 ہزار بوری چینی ذخیرہ کرنے پر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

تاجر کو 75 ہزار جر مانہ کردیاتفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کے سرکل آفیسر اُسا مہ قریشی،کامران شبیر کی نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے غلہ منڈی میں تاجر کے گودام پر چھاپہ مار کرذخیرہ کی گئی دوہزار بوری چینی برآمد کرلی، اُنہوں نے تاجر کو پچھہتر ہزار روپے جرما نہ کیا،اس دَوران اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجر ملک وقوم کے دشمن ہیں اور ان کے ساتھ ہر گز رعایت نہیں برتی جائیگی۔
جرمانہ