صدر سردار مسعود خان کا بابر اعوان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
مظفرآباد (آئی این پی)آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تحریک انصاف کے رہنماء ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر ریاست نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سردار مسعود تعزیت