گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ہسپتال میں کام بند مریض پریشان

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ہسپتال میں کام بند مریض پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) ایم ٹی آئی ایکٹ کو پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس سراپا احتجاج، ہسپتالوں میں ہڑتال کرتے ہوئے بیرونی شاہراہیں بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف گرینڈہیلتھ الائنس نے دوبارہ ہڑتال اوراحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے رہنماؤ ں نے کہا کہ حکومت نے ایم ٹی ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر کے توہین عدالت کی۔ عدالت ایم ٹی آئی ایکٹ پر فی الفور کارروائی روکنے کیساتھ ساتھ صوبائی وزرا کو توہین عدالت پرنااہل قراردے،چیئرمین گرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹرسلمان حسیب نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کئے جانے کیخلاف آج بھی ہسپتالوں میں ہڑتال کیساتھ ساتھ ہسپتالوں کے باہر کی شاہراہیں بند کردینگے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں مریض خوار ہوتے رہے جبکہ ہر ہسپتال میں پہلے سے آپریشن لسٹ پر رکھے گئے مریضوں کے آپریشن ملتوی کردئیے گئے،دوسر ی جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کر رہے،صرف انتظامی تبدیلیاں کریں گے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس

مزید :

صفحہ آخر -رائے -