وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال جاری

وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر 23ویں روز بھی احتجاج و قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی،ملازمین پاک سیکرٹریٹ میں وزارتوں کے احاطہ میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کرتے رہے، ملازمین شاہراہ دستور تک جانا چاہتے تھے تاہم سیکرٹریٹ کے مرکزی داخلی و خارجی دروازے بند کر کے انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ملازمین نے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی گاڑی کو بھی روک لیا تاہم وفاقی وزیر اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلے۔سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا پڑ رہا ہے۔ منگل کو بھی وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین ایک بار پھر وزارت خزانہ کے سامنے جمع ہو ئے۔مظاہرین نے کہا کہ تنخواہیں بڑھائیں ورنہ ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا،کمرتوڑمہنگائی میں پرانی تنخواہ قابل قبول نہیں۔وزارت خزانہ کے سامنے جمع ملازمین نے شدید نعرے بازی کی۔ سیکرٹری خزانہ کے ساتھ گزشتہ روز مزاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام رہا۔وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین نے پاک سیکرٹریٹ گیٹ شاہراہ دستور پردھرنادیا اور پاک سیکرٹریٹ گیٹ تک مارچ کیا۔
احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -رائے -