سندھ ہائیکورٹ کا وفاق کو 2احتساب عدالتوں کے ججز کا نوٹیفیکیشن جاری کرنیکا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا وفاق کو 2احتساب عدالتوں کے ججز کا نوٹیفیکیشن جاری کرنیکا ...

  

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے ججوں کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس میں وفاق کو 2ہفتے میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو کراچی کی دو احتساب عدالتوں میں ججوں کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جن ججز کے نام دیئے ان کا نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہوا؟ کس قانون کے تحت ہمارے تجویز ناموں کے بجائے اپنے نام شامل کئے، آپ ہوتے کون ہیں کہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کرینگے؟ نوٹیفکیشن جاری کریں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔سیکریٹری قانون نے کہا چیف جسٹس صدر کی مشاورت کے بعد ججز تعینات کرسکتے ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا اب ہم صدر پاکستان کو بلا کر ججز کی تعیناتی پر مشاورت کریں؟ وفاق صوبے پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا چاہتا ہے؟ کراچی کی احتساب عدالتوں میں 350 کیسز زیر التوا ہیں، ایسا کیا گیا تو ہم سب کو ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کر دیں گے، ایسا لگتا ہے لوگ بلاوجہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔

ججز،نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ آخر -رائے -