جج ویڈیو سکینڈل،ناصر بٹ کو قتل کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

جج ویڈیو سکینڈل،ناصر بٹ کو قتل کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

  

راولپنڈی(آئی این پی)عدالت نے24 سال پرانے تہرے قتل کے کیس میں جج بلیک میلنگ سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق ناصر بٹ کے خلاف تہرے قتل کیس میں وارنٹ گرفتاری بغیر تعمیل واپس کر دیا گیا، صادق آبادپولیس نے وارنٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ ناصر بٹ کی گرفتاری کے لیے عدالتی حکم پر ریکارڈ میں درج ایڈریس پر گیا، لیکن دستیاب پتے پر ناصر بٹ موجود نہیں تھا،عدالت نے سب انسپکٹر کی رپورٹ پر ملزم ناصر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ناصر بٹ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -