پاکستان سے براہ راست پروازوں کیلئے اامریکی وفد کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

پاکستان سے براہ راست پروازوں کیلئے اامریکی وفد کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سے امریکہ کے لیے پہلی بار براہ راست پروازوں کے آغاز کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹر یشن کے 6 رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کاوشوں اور اے ایس ایف،پی آئی اے کے بھرپور تعاون سے یہ دورہ کامیاب ہوا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے ایس ایف اور پی آئی اے اہلکاروں نے امریکی وفد کو ایئرپورٹ پر نصب جدید سیکیورٹی اسکینرز سے متعلق بریفنگ دی۔ امریکی سیکورٹی وفد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ بھی کرے گی۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے کہا کہ ائیر پورٹ پر جدید مشینری نصب ہونے سے امریکہ جانے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال عالمی معیار کے مطابق ہو گی۔
دورہ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -