اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 19مارچ کو لاہور میں جلسے کا اعلان

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 19مارچ کو لاہور میں جلسے کا اعلان

  

لاہور(شہزاد ملک) جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف احتجاجی تحریک نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور کا رخ کر لیا ہے اور 19مارچ کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے متفقہ طور پر منظور کردہ عوامی جلسہ لاہور کے موچی دروازہ پر منعقد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن)،اے این پی، بی این پی سمیت اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے ترجمان مولانا امجد علی خاں نے بتایا کہ لاہور میں ایک بڑا عوامی اجتماع کرنے کا فیصلہ گزشتہ ماہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ طور پر کیا گیا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ اب لاہور کے تاریخی مقام موچی دروازہ پر اپوزیشن کا جلسہ عام ہو گا اور پھر اسی جلسہ میں اپوزیشن کی لیڈر شپ اپنی حکومت مخالف تحریک کی اگلی حکمت عملی کااعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ماہ رمضان میں عوامی رابطہ مہم ہو گی اور پھر عید کے بعد تحریک میں مزید تیزی بھی لائی جائے گی۔

جلسہ اعلان

مزید :

صفحہ آخر -رائے -