جی ایم ریلویز کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست،10 یوم میں جواب طلب

جی ایم ریلویز کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست،10 یوم میں جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے جنرل منیجرریلویز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم ریلوے دوست علی لغاری سے 10روز میں جواب طلب کرلیاہے،مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے شاہدہ پروین کی درخواست پر سماعت سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار کا خاوند ریلوے میں دوران ڈیوٹی وفات پاگیا تھا، وزیر اعظم کی مالی امداد سکیم کے تحت ریلوے حکام امداد نہیں دے رہے، عدالت نے درخواست جی ایم ریلوے کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، جی ایم ریلوے نے درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جی ایم

مزید :

صفحہ آخر -رائے -