توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اوورسیزسے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اوورسیزسے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اوورسیز پاکستان نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے آصف محمود اوردیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار وں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی ملازمتوں کو 2004 میں اپ گریڈ کیا گیا تھا،محکمہ کی جانب سے انہیں گریڈ 16 سے 17 میں اپ گریڈ کیا گیا، 22 مئی 2019 ء میں ان کے اپ گریڈیشن کا حکم واپس لیتے ہوئے تنخواہوں سے کٹوتی کا حکم دے دیا گیا۔

سیکرٹری اوورسیز

مزید :

صفحہ آخر -رائے -