سیکرٹری سکولز اور سی ای او ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سیکرٹری سکولز اور سی ای او ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کر نے کے کیس میں سیکرٹری سکولز شہر یار سلطان اور تمام اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست شہری شبیر اسمعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فیسیں وصول نہیں کر رہے۔ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے۔ عدالتی فیصلوں پر عملد رآمد نہ کروانے پر افسروں کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیکرٹری سکولز

مزید :

صفحہ آخر -رائے -