باغ جناح کی پارکنگ ختم کرنے کیخلاف چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب

باغ جناح کی پارکنگ ختم کرنے کیخلاف چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے باغ جناح کی پارکنگ میں پانی کیلئے کھدائی کرنے کیخلاف دائردرخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے،مسٹرجسٹس شاہد کریم نے محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ انتظامیہ غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹینڈ ختم کررہی ہے،بارشی پانی کے لئے بنائے جانے والے واٹر ٹینک سے تعفن اور آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے، انتظامیہ کو باغ جناح کی پارکنگ کو ختم کرنے سے روکنے اورانتظامیہ کو زیر زمین واٹر ٹینک کے لئے جگہ فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

باغ جناح

مزید :

صفحہ آخر -رائے -