جامعہ پنجاب سینیٹ الیکشن میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی کے سینیٹ الیکشن میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے،رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے پانچ ممبران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے مطابق صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سینیٹ کے ممبر منتخب، زنیرا فرید اور یمنا صدف سینٹ الیکشن میں کامیاب ہوئے،راجہ منور علی اور اعجاز احمد بھی پنجاب یونیورسٹی سینٹ کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں۔
جامعہ پنجاب