برادر شوگر ملز کے سابق سی ای او کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی

برادر شوگر ملز کے سابق سی ای او کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے برادر شوگر ملز کے سابق سی ای او کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی،مسٹرجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم میاں نشاط کی درخواست پر سماعت کی،ملزم پر کسانوں کو 68 کروڑ کا جعلی چیک دینے کا الزام ہے،سپریم کورٹ نے ملزم میاں نشاط کو کسانوں کو گنے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ میاں نشاط نے گنے کے کسانوں کو 68 کا چیک اپنے ملازم کے دستخط کروا کر دیا جبکہ ملزم نے جس اکاؤنٹنٹ نمبر کا چیک دیا وہ ایف بی آر منجمند کر چکا ہے،عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی درخواست ضمانت کو ناقابلِ سماعت قرار دے مسترد کی جائے۔
سی ای او

مزید :

صفحہ آخر -رائے -