کائٹ فلائنگ ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی، حکومت کو جواب داخل کروانے کیلئے مزید مہلت

کائٹ فلائنگ ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی، حکومت کو جواب داخل کروانے کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ ترامیم 2009 کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگ لی،عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔چیف جسٹس نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2009 ء میں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترامیم کر کے پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی،لاکھوں لوگوں کاروزگار متاثر ہوا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بسنت اور پتنگ بازی کے متعلق کیسز جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس زیر سماعت ہیں، عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو تمام مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

کائٹ فلائنگ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -