حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے انتقام کانشانہ بن رہے ہیں،عطا تارڑ
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز دس ماہ سے بے گناہ قید کاٹ رہے ہیں،حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے انتقام کانشانہ بن رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس ماہ میں نیب حمزہ شہباز کیخلاف کرپشن کا ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔حمزہ شہباز نے اٹھارہ سال کی عمر میں پہلی مرتبہ جیل کی سزا کاٹی۔حمزہ شہباز نے ڈکٹیٹر مشرف کی انتقامی کاروائیوں کا جرات و بہادری سیمقابلہ کیا۔حمزہ شہباز آج بھی اسی مضبوط حوصلے کے ساتھ نیب نیازی کے انتقام کا مقابلہ کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کو آج بھی پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد ہے۔پارٹی صدر میاں شہبازشریف کی طرح حمزہ شہباز بھی جلد عدالت سے سرخرو ہونگے۔
عطا تارڑ