پاکستان میں براہراست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھائیں گے چینی سفیر روپیہ مستحکم اور برآمدات میں اضافہ شروع ہوگیا: رازق داود

پاکستان میں براہراست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھائیں گے چینی سفیر روپیہ مستحکم ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے،خصوصی اقتصادی زونز کو کامیابی کی مثال بنا نا چاہتے ہیں، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، پاکستان معاشی ترقی کر رہا ہے اور پاکستان میں کاروباری شعبے میں آسانی لائی جارہی ہے،سی پیک صنعتی تعاون کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کریں گے، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں 17 منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کریں گے، دریں اثناء مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملائیشیا سمیت تمام ملکوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، پاکستان میں ٹیکسٹائل، کارمینوفیکچرنگ اور سٹیل میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، پاکستانی کرنسی بھی مستحکم ہو چکی ہے اور برآمدات میں اضافہ شروع ہو گیاہے۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -رائے -