بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کی پیریٹونل ڈائیلائسز طریقہ کار پر شرکاء کو بریفنگ

بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کی پیریٹونل ڈائیلائسز طریقہ کار پر شرکاء کو بریفنگ

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہور،فاطمہ میموریل ہسپتال اور فریسنیس میڈیکل کئیر نے پاکستان کے پہلے پیریٹونل ڈائیلائسیز اکیڈمی کے آغاز کے لیے تعاون کیاگیا اور اس سلسلے میں تین روزہ ایو نٹ منعقد کیا گیا۔ڈاکٹر احمد قیوم،پروفیسر نعمان طریف،ڈاکٹر ایم محسن اور رضوان حنیف نے ایونٹ میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں ڈاکٹرز نے پورے پاکستان کے شرکاء کوڈائیلائسیز کا ایک طریقہ سکھایا جو گھر پر بھی محفوظ طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔ اس بارے میں بحریہ انٹر نیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت دیگر ڈاکٹروں نے تمام شرکاء کو مہارت کی تربیت دی۔واضح رہے کہ بحریہ ا نٹر نیشنل ہسپتال ملک کی خدمت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے۔

بحریہ ہسپتال،بریفنگ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -