سٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، ڈالر کی قدر میں 57پیسے کمی، سونا 200روپے فی تولہ سستا

سٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، ڈالر کی قدر میں 57پیسے کمی، سونا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ بدترین مندی کے بعد منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس638.80پوائنٹس کے اضافے سے37695.75پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76ارب18کروڑ43لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روز بھی سرمایہ کارشیئرز کی خریدوفروخت کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آئے اور پیر کو بدترین مندی کے اثرات منگل کو بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں چھائے رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس37ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 36829پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مندی کے باعث سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کا رجحان بڑھنے سے منفی اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا اور ٹریڈنگ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس638.80پوائنٹس کے اضافے سے37695.75پوائنٹس پر بند ہو ا۔مارکیٹ میں گزشتہ روزمجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ114 میں کمی جبکہ19 میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید57پیسے کمی سے 157.50روپے سے گھٹ کر156.93روپے اور قیمت فروخت 157.70روپے سے گھٹ کر157.13روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے156.50روپے سے گھٹ کر156روپے ہوگئی اورقیمت فروخت157روپے مستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9ڈالر کمی سے1657ڈالرہوگئی،جس کے سبب پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کم ہو گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کمی سے95ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 171روپے کی کمی سے 81447روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -