چھوٹو گینگ کا سرغنہ7 ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی حملہ کیس میں بری

چھوٹو گینگ کا سرغنہ7 ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی حملہ کیس میں بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(آئی این پی)پولیس پارٹی پر حملہ کرکے کانسٹیبل کو شہید کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 نے چھوٹوگینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،راجن پور میں 2013 میں چھوٹو گینگ کے کارندوں پر پولیس کانسٹیبل غلام عباس کو شہید کرنے سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں بری ہونے والے ملزموں میں چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو، سجاول، غلام رسول عرف کاہو، پیارا، شیر خان، مجیب الرحمن اور نعمان شامل ہیں،اسی کیس میں ملزم عبدالشکور اور پہلوان پولیس کی جوابی فائرنگ پر ہلاک ہوگئے تھے،غلام رسول چھوٹو سمیت دیگر ملزم جیل میں دہشتگردی اور قتل کے مقدمات میں 18،18 مرتبہ سزائے موت اور عمر قید کاٹ رہے ہیں، چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتوں میں دہشتگردی، قتل، اغوا سمیت متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔
ملزم بری

مزید :

صفحہ آخر -رائے -