دہشتگردی کی طرح کرونا وائرس کو بھی شکست دینگے، فیاض چوہان

          دہشتگردی کی طرح کرونا وائرس کو بھی شکست دینگے، فیاض چوہان

  

لاہور(آئی این پی) زیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرونا کے معاملے پر تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، عوام بے جا خوف محسوس نہ کریں، صوبے کے ساڑھے 3کروڑ افراد کو صحت کارڈز دیئے جائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق قوم میں آگاہی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ دہشت گردی کی طرح کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔ محکمہ اطلاعات کرونا سے متعلق زیرگردش افواہوں کے تدارک کیلئے کام کر رہا ہے۔ بچوں کیلئے بھی خصوصی پروگرام تشکیل دے رہے ہیں، کرونا سے پوری قوم نے مل کر لڑنا ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -