حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے،دائیں پاؤں کی انجری کا شکار فاسٹ باؤلر حارث رؤف فٹ ہوگئے ہیں۔ انجری سے صحتیابی کے باعث فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ حارث رؤف 10 مار چ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب سلمان ارشاد اب مزید قلندرز کا حصہ نہیں رہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف دائیں پاوں میں انجری کے باعث لیگ کے گذشتہ 5 میچوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔حارث رؤف نے لیگ کے ابتدائی 2 میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے حارث رؤف کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

سکواڈ

مزید :

صفحہ اول -