یوٹیلیٹی سٹورز کا شوگر ملز مالکان سے ایک لاکھ ٹن چینی بغیر ٹینڈر خریدنے کا فیصلہ

      یوٹیلیٹی سٹورز کا شوگر ملز مالکان سے ایک لاکھ ٹن چینی بغیر ٹینڈر خریدنے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور دیگر شوگر ملز مالکان سے بغیر ٹینڈر چینی خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ ٹن چینی خریداری کی سمری منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کر دی۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز مالکان سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کیلئے کابینہ سے خصوصی اجازت لی جائیگی، جس کی سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین خان نے کہا کہ شوگر ملز مالکان یوٹیلیٹی سٹورز کو کم نرخوں پر چینی دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی مداخلت سے شوگر مالکان سستے داموں چینی دینے کو تیار ہوئے ہیں۔ذوالقرنین خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی اور وہ 67 روپے فی کلو کے حساب سے چینی دیں گے جبکہ دیگر شوگر ملز مالکان 70 روپے فی کلو دیں گے۔ذوالقرنین خان نے مزید کہا کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ چینی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں مل رہی ہے، مارکیٹ ریٹ 81روپے کلو ہے جبکہ ہمیں جہانگیر ترین سے 67روپے کلو میں چینی ملے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر 67روپے کلو چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی۔جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی کے حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کے نام خط میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے ای سی سی کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔جہانگیر ترین کے خط کے مطابق منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا، میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈرکے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -