جج ویڈیو سکینڈل،ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنایا جائے گا

  جج ویڈیو سکینڈل،ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنایا جائے گا

  

اسلام آباد (آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل میں میاں طارق کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت میں درخواست پر فیصلہ آج بدھ کو سنایا جائے گا۔ وکیل صفائی نے کہا میڈیکل رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ مریض کا بلڈپریشر کنٹرول سے باہر ہے۔ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ جو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی اس پرضمانت نہیں دی جا سکتی۔ بلڈپریشر کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس سے جان کا خطرہ ہو۔جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔

جج ویڈیو سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -