فریال تالپور کے اکاؤنٹس منجمدکرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

فریال تالپور کے اکاؤنٹس منجمدکرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)احتساب عدالت کی جانب سے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں،فریال تالپور کے ذاتی اکا ونٹس کھولنے کی درخواست کررہے ہیں۔بچوں کی سکول فیس ادا کرنے میں بھی فریال تالپور کو مشکلات ہیں،نیب اتنا ظلم نہ کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پڑھ لیں،نیب بتائے فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹ میں کون سے پیسے آئے ہیں؟نیب کے پراسیکیوٹرنے فریال تالپور کے اکا ؤنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی،مسترد کی جائے،نیب نے مشکوک ٹرانزیکشن والے اکاؤنٹس منجمد کئے، فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں،گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کی بات بلاجواز ہے،ان کے اور اکاؤنٹس موجود ہیں، زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشنز موجود ہیں۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ اول -