حکومت کو تیل کی فی لٹر قیمت میں 50 روپے تک کمی کرنا چاہئے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جس قدر کمی واقع ہوئی ہے اس تناسب سے پاکستانی حکومت نے عوام کو وہ فائدہ نہیں پہنچایا۔حکومت کو فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں کم از کم پچاس روپے تک کمی کااعلان کرنا چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہر ماہ قیمت بڑھانے کے وقت حکومت یہ جواز لیتی ہے کہ چونکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی ہیں اس لئے ہماری مجبوری ہے اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا براہ راست فائدہ بھی عام آدمی تک پہنچنا چاہئے۔
محمد زبیر