پی ٹی آئی نئے پاکستان کے نام پر عوام سے جگا ٹیکس وصول کررہی ہے

پی ٹی آئی نئے پاکستان کے نام پر عوام سے جگا ٹیکس وصول کررہی ہے

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو دعوے کرتی تھی کہ ہم پٹرول کی فی لیٹر قیمت پچاس روپے کریں گے اب تو عالمی مارکیٹ نے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کرکے حکومت کو یہ موقع فراہم کردیا ہے اب حکومت کیوں تیل کی قیمت پچاس روپے فی لیٹر کرنے سے گریزاں ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی توپٹرولیم مصنوعات کی مد میں حکومت پر مختلف قسم کے جگا ٹیکس عوام سے زبردستی وصول کرنے کا الزام عائد کرتی تھی اب تحریک انصاف خود بتائے وہ کون سے ٹیکس نئے پاکستان کے نام پر عوام سے وصول کررہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ اول -