پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی بھی قابو میں آجائیگی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی بھی قابو میں آجائیگی

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ قوم پی ٹی آئی کے اس وزیر کو ڈھونڈ رہی ہے جو اپوزیشن میں کہا کرتا تھا کہ اگر پی ان کی حکومت آئی تو ہم پٹرول کی فی لیٹر قیمت پچاس روپے لٹر کرنے کیساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرٹیکسز کا بھی خاتمہ کریں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے کے بعد اس ایشو پر بھی یوٹرن لے لیا اور پی ٹی آئی تو وہ فائدہ بھی عوام کو دینے کو تیار نہیں جو عالمی منڈی نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے فراہم کیا ہے بلکہ حکومت نے تو لیوی تیل ٹیکس لگا کر اربوں روپے عوام سے زبردستی ہڑپ کر لئے ہیں۔

میاں افتخار حسین

مزید :

صفحہ اول -