حکومت کو بڑے دل کیساتھ تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کرنی چاہئے

حکومت کو بڑے دل کیساتھ تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کرنی چاہئے

  

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ ہم بھی اس کی تائید کرتے ہیں کہ جس طرح سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ٹھیک اسی طرح سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں بلا تاخیر کمی واقع ہونی چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا حق بنتا ہے کہ عالمی مارکیٹ نے تیل کی قیمتوں میں جو کمی کی ہے عوام کواس کا براہ راست فائدہ ہو حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرکے اس کی کمی کا فوری نہ صرف اعلان کرنا چاہئے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرنا چاہئے۔

فیصل سبز واری

مزید :

صفحہ اول -