تجاوزات اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،22گرفتار، ہزاروں روپے جرمانہ

تجاوزات اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،22گرفتار، ہزاروں روپے جرمانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے انسداد تجاوزات کے خلاف کنال روڈ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی مصری شاہ اوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی رائیونڈ اجتماع سائٹ، اے سی شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی جلو موڑ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کئے۔افسران نے عارضی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروایاا ور سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لیکرسلنڈروں کو تحویل میں لے لیا۔ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ آپریشن کا مقصد تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور انسدادِ تجاوزات کو کامیاب بنانے کے لئے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 390 مقامات کو چیک کیا گیا،52 خلاف ورزیاں پائی گئیں،76 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے۔انہوں نے کہا کہ 22 ایف آئی آر کا اندراج کرواتے ہوئے22 افراد کو حراست میں لے کر 02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -