200کنال پر زہریلے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں تلف

  200کنال پر زہریلے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں تلف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کی۔کارروائی موضع جھگیاں ناگرہ میں کی گئی۔200 کنال زمین پر سبزیوں کی کاشت سیوریج کے پانی سے جاری تھی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے اپنی نگرانی میں سبزیوں کو تلف کروا دیا۔

اور کہا کہ مقدمہ کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -