اے سی کینٹ نے گوہاوا میں غیر قانونی پینٹ بنانے والا یونٹ سیل کر دیا

اے سی کینٹ نے گوہاوا میں غیر قانونی پینٹ بنانے والا یونٹ سیل کر دیا

  

لاہور(جنرلرپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔غیر قانونی طور پر قائم پینٹ فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے محکمہ انڈسٹریز، انوائرمنٹ اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ہمراہ گوہاوہ میں کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری بغیر این او سی اور لائسنس کے چلائی جا رہی تھی اوردیگر فیکٹریوں کے جعلی سٹیکرز لگا کر پینٹ فروخت کیا جارہا تھا۔نیشنل پینٹس، اولمپیا، مشالاایمولین، بلیک ڈئیر، بلیک ہارس اور سپر سپیشل جیسی فیکٹریوں کے جعلی سٹیکر لگا کر پینٹ فروخت کرنے کی کوشش جاری تھی۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -