پی ایس ایل میچز کے باعث ٹریفک جام معمول، کاروباری سرگرمیاں متاثر

          پی ایس ایل میچز کے باعث ٹریفک جام معمول، کاروباری سرگرمیاں متاثر

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان سپر لیگ سیزن5کے لاہور میں ہونے والے میچز کے دوران فیروز پور روڈ،جیل روڈ ٹریفک کے باعث جام اور سٹیڈیم سے ملحقہ مارکیٹیں شدید مندی کا شکار تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 5 کے لاہور میں ہونے والے میچز کرکٹ دیوانوں کے لیے جہاں خوشی لے کر آئے ہیں وہیں عام عوام ان میچز کے باعث شدید مشکلات سے دوچار اور تاجر کاروبار نہ ہونے کے باعث دکانوں پر بیٹھ کر خالی ہاتھ جاتے نظر آ تے ہیں۔اس حوالے سے عوام اور تاجروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ملک میں کرکٹ واپس آئی ہے جس سے دنیا بھر میں ایک اچھا پیغام جائے گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان میچز کے باعث عوام کو مصیبت میں مبتلا کر دیا جائے۔لوگ ٹریفک جام ہونے کے باعث چند گھنٹوں و منٹوں کے سفر کو کئی کئی گھنٹوں میں ضائع کر کے مکمل کرتے ہیں اس دوران کئی ایمبولینس ٹریفک جام کے باعث کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔جبکہ فیروز پور روڈ،جیل روڈ،مال روڈ پر ٹریفک کا بھاؤ بڑھتا جاتا ہے اور آنے جانے والوں کے لیے کئی مسائل کا باعث بن رہا ہے۔مال روڈ اور اچھرہ،لبرٹی مارکیٹوں کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں دکاندار گاہکوں کے انتظار میں صبح سے شام بیٹھ کر فارغ چلے جاتے ہیں جس کے باعث کاروباری حضرات بھی شدید مالی مسائل کا شکار نظر آتے ہیں۔لبرٹی مارکیٹ،مال روڈ اور اچھرہ مارکیٹوں کا شمار شہر کی مصروف ترین مارکیٹوں میں ہوتا ہے لیکن یہاں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا چاہیے کہ ان میچز کے ساتھ فیروز پور روڈ،جیل روڈ،مال روڈ اور سٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر قائم دکانوں و مارکیٹوں کو شدید مندی سے بچانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرے جس سے خریداری کرنے والوں سمیت سفر کرنے والوں کو مسائل سے دوچار ہونا نا پڑے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -