انسداد کرونا مہم،کمشنر اور ڈی سی نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا

  انسداد کرونا مہم،کمشنر اور ڈی سی نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے کورونا وائرس کے انتظامات کو چیک کرنے کے لئے اہگہ بارڈر کا دورہ کیا، اے سی شالیمار مہدی مالوف بھی ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے واہگہ بارڈر پر کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کاؤنٹر کا جائزہ لیا اورکاؤنٹر میں سہولیات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مانگا منڈی کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا۔ٖڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح سے متحرک ہے اورسکریننگ کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں اور مارکیٹس میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی یو سی 52 میں کورونا وائرس کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ اجتماع کے اندر سکریننگ کیمپ لگا دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -