وزیر اعظم نے کرپشن کے خاتمے کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی

  وزیر اعظم نے کرپشن کے خاتمے کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین جنرل (ر)راحیل شریف لورزفورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بائیس سال ملکی اداروں میں شفافیت لانے، کرپشن کے خاتمے، اقربا پروری کی روش ختم کرنے کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی۔ سابق حکمرانوں کی چیرہ دستیوں، انتقامی کاروائیوں کا سینہ تان کر مقابلہ کیا اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج پنجاب میں بڑھتی ہوئی پولیس گردی، سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کے شرمناک واقعات، سیاسی رہنماؤں کی سرکاری اداروں میں ملازمین و افسران کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کے رویوں پر مبنی پیش آنے والے واقعات کا تدارک اور ایسے ہتھکنڈوں کا راستہ روکنا انتہائی ناگزیر ہے۔ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو اداروں میں سیاسی اقرباپروری اور مداخلت کے افسوسناک واقعات کو فی الفور رکوانے کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -