دلیر چینی قوم نے ہر بحران کا ہمت سے مقابلہ کیا،جاوید پپو

دلیر چینی قوم نے ہر بحران کا ہمت سے مقابلہ کیا،جاوید پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے چائنہ میں کرونا وائرس سے پید اہونے والی صورت حال پرپھیلی سراسیمگی کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ کے شہر ووہان میں زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی ہے۔ کاروبار، دکانیں، سکول، ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک اداروں نے اپنے معمولات زندگی کا آغاز کردیا ہے۔ جفاکش، بہادر، دلیر چینی قوم نے ہمیشہ بحرانوں کا تندہی، جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے

 ۔ پاکستان اور چائنہ کا ریاستی سطح اور قومی سطح پر مضبوط رشتہ ہے۔ چینی قوم نے سخت محنت اور جدوجہد سے دنیا میں اپنا سکہ منوا یا ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی پاکستان اور چائنہ کے مابین تجارتی سطح پر پُل کا کردار ادا کررہی ہے۔ چینی قوم کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔ چائنہ اور پاکستان کی مضبوط اور اعتماد سے بھرپور دوستی کا ایک زمانہ معترف ہے دونوں نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں داخلی، خارجی، معاشرتی اور معاشی سطح پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اس مشکل آزمائش اور امتحان میں بھی پاکستانی قوم چائنہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -