عوام کی مایوسیاں جلد خوشیوں میں بدلنے والی ہیں،سعدیہ

عوام کی مایوسیاں جلد خوشیوں میں بدلنے والی ہیں،سعدیہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کی مایوسیاں اور تکلیفیں خوشیوں میں بدلنے والی ہیں۔ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کی سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہور رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔

پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود، انہیں تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں صاف پانی پراجیکٹ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی۔ محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -