ہیلتھ کارڈ میں نجی ہسپتالوں کی تعداد بڑھائی جائے،یاسمین راشد

      ہیلتھ کارڈ میں نجی ہسپتالوں کی تعداد بڑھائی جائے،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت انصاف کارڈ بارے ہرپندرہ دن بعدپنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس طلب کرلیا۔صوبائی وزیر نے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، پنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی اور انشورنس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔وزیرصحت نے چھتیس اضلاع میں مریضوں کوصحت انصاف کارڈزکے ذریعے مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کے معیاراوردستیابی کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈزکے ذریعے ساٹھ لاکھ سے زائدخاندانوں کوسرکاری اورنجی سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

صحت انصاف کارڈکے حامل خاندانوں کوہسپتالوں کی سہولیات بارے آگاہی دی جائے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی ہرہفتے بعدکارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔ صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کیلئے نجی ہسپتالوں کی تعدادکوبڑھایاجائے۔ تھیلیسیمیاء کے تیس ہزاررجسٹرڈمریضوں کوبھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی کیلئے ورکنگ کی جارہی ہے۔ ہر ضلع میں صحت انصاف کارڈکے حامل خاندانوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -