حکومتی ترجمان اپوزیشن کے بجائے اپنی کارکردگی دیکھیں،سمیرا کومل

  حکومتی ترجمان اپوزیشن کے بجائے اپنی کارکردگی دیکھیں،سمیرا کومل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان اپوزیشن کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔تبدیلی کا خواب قوم کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔تبدیلی نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔حکومت کی ناقص معاشی پولیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل زوال پذیر ہے۔حکومتی وزراء اور مشیروں کی آپس کی لڑائی میں ملک و قوم کا نقصان ہو رہا ہے۔عمران خان کنٹینر سے نیچے اتر آئیں اور قوم کے حال پر رحم کریں۔ہر ایک کو پکڑوگا کسی کو چھوڑو گا نہیں یا چورن اب مزید نہیں چلے گا۔
قوم روٹی مانگ رہی ہے اور وزیر اعظم قوم کو تسلیاں دے کر پیٹ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سالوں میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن بدقسمتی ہے کہ ملک کو ترقی کی جانب رواں کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا اور کے پی کے کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کے حوالے پورا ملک کردیا گیا ہے۔جو شخص چھ سالوں میں بی آر ٹی جیسا منصوبہ مکمل نہیں کر سکا وہ عوام کو روزگار اور چھت کیسے فراہم کر سکتا ہے۔