دی پنجاب سکول کے طلبا کا اعزاز

  دی پنجاب سکول کے طلبا کا اعزاز

  

لاہور (پ ر)دی پنجاب سکول کے طلبا نے پاکستان بھر میں نیشنل مسمو کے زیراہتمام پندرویں سالانہ ریاضی کے پرچے میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ پی آر او دی پنجاب سکول کے مطابق دی پنجاب سکول کے طلبا نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نیشنل مسمو کے پندرویں سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ محمد ہشام عبدالمعید نے پاکستان بھی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ان کے ساتھ ساتھ محمد احسن نے پاکستان بھر میں دوسری اور مزمل ناصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دی پنجاب سکول کرنل (ر) صابر خان کا کہنا تھا کہ دی پنجاب سکول کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -