خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں عارفہ صبح خان کیلئے ایوارڈ

    خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں عارفہ صبح خان کیلئے ایوارڈ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہا ہے کہ مردوں سے مقابلہ بازی کرنے والی عورتیں بیوقوف ہوتی ہیں۔ مرد کو خدا نے عورت کا محافظ بنایا ہے جو مرد اپنی بیوی کو پاؤں کی جوتی سمجھتاہے یا عورت پر شدد کرتا ہے یا اس کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتا ہے وہ احساس کمتری کا مارا ہوتا ہے عورت پر ہاتھ اٹھانے والا مرد پرلے درجے کا بزدل ہوتا ہے۔ انہوں نے ویمن ڈے پر مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں کہ عورت مرد کو جوتی کی نوک پر رکھے۔ عورت کو اللہ نے شرم و حیا کا پیکر بنایا ہے جن عورتوں نے آزادی کے نام پر گندے غلیظ نعرے لگائے اور مغربی ایجنڈے کی تکمیل کی یہ عورتیں مادر پدر آزاد تو کہلا سکتی ہیں مسلم اور مکمل عورت نہیں کہلا سکتیں۔ خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کی ہر دلعزیز ادیبہ شاعرہ دانشور اورصحافی ڈاکٹر عافیہ صبح خان کو گورنر ہاؤس دربار ہال میں بہترین کالم نگار پر ایوارڈ دیا گیا۔ گھر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر عارفہ کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ کشف فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر عارفہ کو ان کی علمی ادبی خدمات پر گولڈ میڈل دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -