خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینارآج ہو گا
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام وزارت انسانی حقوق پنجاب اور کرسچن کیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار آج صبح 10بجے الرازی ہال میں ہوگا۔ اس موقع پر وزیر برائے انسانی حقوق،وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اخترودیگر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔